برطانیہ کے اینڈی مرے اور اسپین کے ڈیوڈ فرئیر ویانا اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ ساتھ ہی دونوں کھلاڑیوں کی سیزن ورلڈ ٹور فائنل میں کوالیفائی کرنے کی امیدیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ویانا آسٹریا میں جاری ٹینس ایونٹ میں اسپین کے ڈیوڈ فرئیر کا سامنا کروشیا کے آئیو کارلوک سے تھا۔فرئیر نے مخالف کھلاڑی کو جم کر
کھیلنے کا موقع ہی نہیں دیا اور سات، چھ اور چھ، چار سے شکست دے کر ویانااوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی،جہاں ان کا سامنا جرمنی کے فلپ کولشرائبر سے ہوگا۔ایک اور میچ میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے جرمنی کے یان لینرڈ اسٹرف کو چھ، دو اور سات، پانچ سے ہراکر فائنل فور کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں مرے سربیا کے وکٹر ٹرائیوکی کے مدمقابل ہوں گے۔